بھٹکل:14/ دسمبر(ایس اؤنیوز)16دسمبر کی صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک بھٹکل سرکاری اسپتال میں واجپائی آروگیہ شری منصوبے کے تحت اے جے اسپتال اور تحقیقی مرکز کے ماہرین سے ہارٹ، بچوں کے دل، کینسر ، مثانہ سے منسلک بیماریوں کا مفت چک اپ کیمپ منعقد کئے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔
متعلقہ امراض میں مبتلا افراد کیمپ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بی پی ایل کارڈ والے غریب مریضوں کو منگلورو کے اے جے اسپتال اور تحقیقی مرکز میں مفت علاج کیا جائے گا۔ کیمپ میں ماہرین شرکت کررہے ہیں بھٹکل کے عوام سے مفت میں فائدہ اٹھانے کی میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر پرشانت مارل نے پریس ریلیز میں اپیل کی ہے۔